احوال وطن

راجستھان کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کو وزیر اعلی گہلوت نے دی منظوری

جے پور، 26 اکتوبر (عصرحاضر) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنے کے لیے 36.56 کروڑ روپے کی مالی منظوری دی ہے۔ مسٹر گہلوت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی مختلف رہائشی اسکولوں، ملٹی پرپز ہاسٹلز اور کستوربا گاندھی اسکولوں میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی جو قبائلی علاقوں کی ترقی کے محکمے، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ ، اقلیتی امور، اسکول تعلیم محکمہ وغیرہ کے تحت چل رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ رضامندی فنانس اینڈ اپروپریشن بل 2022-23 پر بحث کے دوران کئے گئے اعلان کی تعمیل میں دی ہے۔ مسٹر گہلوت نے کم آمدنی والے طبقے کے طلباء کو ڈیجیٹل لرننگ کا فائدہ پہنچانے کے مقصد سے رہائشی تعلیمی اداروں اور مختلف محکموں کے تحت منتخب اسکولوں میں کلاس 9ویں تا 12ویں کے لیے ڈیجیٹل لائبریری اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مالی پرویژن کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×