احوال وطن

مفتی اسماعیل کی جیت حق و انصاف کی کامیابی ہے

دیوبند،24؍ اکتوبر (سمیر چودھری) دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مفتی محمد اسماعیل کی مالیگاؤں اسمبلی سیٹ پرشاندار جیت سے یہاں علماء طلبہ اور ان کے متعلقین میں خوشی کاماحول ہے ،کئی نامور لوگوں نے بذریعہ فون مفتی محمد اسماعیل مالیگاؤںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے ۔ واضح رہے کہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی اپنے علاقہ کے ممتاز عالم دین ہیں، وہ پہلے بھی مالیگاؤں سے اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں او کچھ ماہ قبل ہی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) چھوڑ کر مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوئے تھے۔ جہاں آج انہوں نے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر تاریخ ساز جیت حاصل کی ہے۔ ان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے منڈل صدر مفتی اسامہ ادریس ندوی نے کہاکہ مفتی اسماعیل کی جیت سے یقینی طورپر پارٹی کو مہاراشٹر میں مضبوطی ملے گی، انہوںنے کہاکہ مفتی اسماعیل کی مالیگاؤ ں سے جیت حق و انصاف کی جیت ہے، رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین نے بیباک انداز میں ملکی ملی و سماجی مسائل کو اٹھاتے ہیں اور تمام دبے کچے طبقات کو ان کے حقوق دلانے میںیقین رکھتے ہیں ،اسی لئے اب مہاراشٹر اور بہار سمیت ملک کی دیگرریاستوں میں اے آئی ایم آئی کو لوگوں کی حمایت مل رہی ہے ،مفتی اسماعیل سمیت مہاراشٹر سے دیگر امیدواروںکی جیت اور کشن گنج سے قمر الہدیٰ کی جیت ثابت کرتی ہے ملک کے عوام جمہوریت اور حق و انصاف کی آواز بلند کرنے والے لیڈروں کے ہاتھوں میں اپنی قیادت دینا چاہتے ہیں، انہوں نے مفتی اسماعیل سمیت دیگر تمام امیدواروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آنے والا وقت ایم آئی ایم کا ہے ،انہوںنے کہاکہ ہر سماج کے تمام دبے کچلے طبقات بیرسٹر اسدالدین اویسی کی حق و انصاف کی آواز کے ساتھ ہیں۔ وہیں دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جیت پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے انہیںمبارکباد پیش کی ،انہوںنے کہاکہ مفتی اسماعیل قاسمی جیسے لوگوں کی جیت یقینی طورپر عوام کی جیت ہے ،قیاد ت کی بہترین اور دیانتدارانہ ذمہ داری علماء کرام ہی نبھاسکتے ہیں، ہمیں یقین کامل ہے مفتی اسماعیل تمام پسماندگان طبقات اورمظلومین کو انصاف دلانے کاکام کرینگے۔ جمعیۃ فلاح انسانیت کے جنرل سکریٹری مولانا محمد شاہ عالم قاسمی نے مفتی اسماعیل مالیگاؤں کی جیت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ مفتی اسماعیل قاسمی کی جیت علماء طبقہ کی جیت ہے ،ایسے لوگوں کے اسمبلی اور پارلیمنٹ جانے سے پسماندہ طبقات کو تقویت ملتی ہے اور ان کی آواز سرکاروں تک پہنچتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×