احوال وطن

دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کے کمروں سے چوری کرنے والا پکڑا گیا

دیوبند13؍ ستمبر(سمیر چودھری)دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کے کمروں سے چوری کرکے بھاگ رہے نوجوان کو طلبہ نے پکڑ لیا اور اساتذہ کی موجودگی میں اسکو پولیس کے حوالہ کردیا، حالانکہ نوجوان بار بار اپنانام اور مقام بدل بدل کر بتارہا تھا،جس سے طلبہ میں کافی غصہ پھیل گیا حالانکہ طلبہ نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے سپرد کردیاہے، دیر شام تک اس معاملہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج دوپہر جب طلبہ نماز جمعہ پڑھنے گئے تھے تو اسی دوران ایک شخص دارجدید میں طلبہ کے کمروں میں گھس گیا اور وہ وہاں سے موبائل، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے بھاگنے لگا ،مگر کچھ طلبہ کو بھنک لگ گئی اور انہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسکو احاطہ مولسری میں پکڑ لیا۔ جب طلبہ نے اس سے سختی سے نام وغیرہ پوچھا تو تو اس نے بدل کر اپنے نام بتائے وہ خود کبھی دیوبند تو کبھی نانوتہ کا بتا رہا تھا،جس کے سبب طلبہ میں کافی غصہ دیکھا گیا لیکن انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر اپنے اساتذہ کو بلالیا ،جس کے بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی،موقع پر پہنچی پولیس نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئی اور اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے، تادم تحریر اس سلسلہ میں کوئی تحریر نہیں آئی تھی اور نہ ہی معاملہ درج کیاگیا۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم پولیس کسٹڈی میں جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، کوئی تحریر نہیں ملی ہے تحریر ملنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×