احوال وطن

شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کے لیے تنظیم ابنائے دیوبند نے پیش کیا دس نکاتی ایجنڈہ

دیوبند:8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) شہریت ترمیمی بل کو روکنے کے لیے تنظیم ابنائے دیوبند نے دس نکاتی ایجنڈہ تیار کیا ہے اس پر عمل کرکے مؤثر مخالفت کی جاسکتی ہے ذیل میں 10 نکات درج ہیں:

01.اراکین پارلیمان کی ہر جانب سے لابنگ کی جائے تاکہ لوک سبھا و راجیہ سبھا میں وہ
واک آؤٹ نا کریں بلکہ شہریت ترمیمی بل کی پر زور مخالفت کریں

02.پورے ملک میں سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے،مظاہروں میں سول سوسائٹی اور غیر مسلموں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے،اور مقامی انتظامیہ کو میمورنڈم سونپے جائیں.

03.ٹویٹر پر مستقل CAB اور NRC کی مخالفت میں ٹرینڈ چلایا جائے

04.سوشل میڈیا پر اس بل کی مخالفت میں ویڈیوز،تصاویر اور تحریروں کا سیلاب لایا جائے

05. مغربی و خلیجی ممالک کی تنظیموں سے عالمی پریشر بنانے کی کوشش کی جائے،

06.ملک بھر کی طلباء یونین سے رابطہ کرکے ہر جگہ ان سے اس بل کی مخالفت کروائی جائے.

07.انصاف پسندتنظیموں کو جوڑ کر پارلیمنٹ اور وزیر داخلہ کے گھر کے گھیراؤ کی کال دی جائے اور منظم طریقہ سے ہر صوبہ کے گورنر ہاؤس و اسمبلیوں کا گھیراؤ کیا جائے.

08.ایک وفد علی الفور ہندوستان میں موجود اقوام متحدہ کےنمائندگان،بیرونی ممالک کے سفراء اور عالمی حقوق و انصاف کی تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کرے.

09.اس بل کا نشانہ مسلمان ہیں لیکن ہمیں اس کے خلاف برادران وطن کو ساتھ لے کر انہیں آگے رکھ کر دستور ہند کی بقاء کی جنگ لڑنی ہے،اس کے لئے ہر ضلع و شہر کے وکلاء،دانشوران اور سیکولر لوگوں سے بات چیت کرکے ان کا سخت رد عمل اخبارات و سوشل میڈیا پر شائع کروایا جائے،احتجاج مظاہروں میں انہیں آگے رکھا جائے،

10.اور ان سب کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی جانب مکمل توجہ،نمازوں کی پابندی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے.
اللہ تعالی ملت مرحومہ کی حفاظت فرمائے اور ملک کے مسلمانوں کا مستقبل محفوظ فرمائے آمین ثم آمین

 

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×