ریاست و ملک

سہارنپور میں کوروناکے مدنظر افسران کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

دیوبند،8؍ اپریل(سمیر چودھری) گزشتہ دیر شام کلکٹریٹ میں ضلع کے اعلی حکام نے کورونا کے بڑھتے معاملات پر ضلع سہارنپور کے تمام مذاہب کے ذمہ دار لوگوں کی ایک میٹنگ بلائی جس میں یہ بات افسران کی جانب سے آئی کہ ہم سب کو مل کر اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا ہے اور تمام حضرات کو تعاون کرنا ہوگا ایک دوسرے کے تعاون ہی سے یہ وبائی مرض جو عالمی وبا کا رخ اختیار کر چکی ہے اس کا خاتمہ ہوگاہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ تمام مذاہب کے سرکردہ حضرات ہمارا ضلع انتظامیہ کا خاص طور سے تعاون کریں گے۔ میٹنگ کے شروعات میں اے ڈی ایم ای اور ایس پی سٹی نے تمام لوگوں کو میٹنگ کا مقصد بتایا۔انہوں نے تجاویز کے طور پر سب کے سامنے رکھیں۔ میٹنگ میں خاص طور سے تمام مذاہب کی نمائندگی تھی جن میں مسلم، ہندو، سکھ طبقہ کے نمائندے موجود ر ہے ۔میٹنگ میں نائب قاضی ندیم اختر اورمولانا فرید مظاہری منیجر جامع مسجد نے احتیاطی تدابیر سے متعلق گفتگو کی اور انتظامیہ کا اپنی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔پولیس کے سخت رویہ کی بات آنے پر آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع سہارنپورصدر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے اپنا اعتراض درج کراتے ہوئے اعلیٰ افسران سے کہا کہ آپ حضرات پولس کا کوئی دبائو عوام کے اوپر زیادہ نہ ڈالیں کیونکہ عوامی سطح پر اگر پولیس سخت رویہ اختیار کرتی ہے تو لوگوں کے اندر ہیجانی کیفیت اور بے اعتمادی پیدا ہوتی ہے ،اس لئے ضروری ہے اس اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے پولیس کا رویہ نرم رھے اور پولس انتظامیہ اور سماج اور معاشرے کے ذمہ دار حضرات اور سرکردہ حضرات مل کر عوام کو یقین دھانی کرائیں کہ اپنی جانوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔آخر میںاے ڈی ایم ای اوراے بی سی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔میٹنگ جمعیۃ علماء مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی، تحصیل صدر مفتی عارف مظاہری، مولانا خلیل مدرسہ مرزاپور، قاری افتخار وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں مذہبی افراد شریک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×