ریاست و ملک
کورونا ویکسین سے متعلق دارالعلوم دیوبند کی وضاحت
دیوبند: 27؍دسمبر (عصرحاضر) کورونا وائرس (کووڈ 19) کے سد باب کے لیے جس ویکسین کے ایجاد اور استعمال کیے جانے کے سلسلہ میں بیرونِ ممالک سے خبریں موصول ہورہی ہیں وہ ویکسین ابھی تک ہندوستان میں عمومی طور پر دستیاب نہیں ہے اور اس کے اجزائے ترکیبی کے سلسلہ میں بھی کوئی معتبر صراحت سامنے نہیں آئی ہے اس لیے اس ویکسین کے خلاف کوئی بیان یا فتوی دینا قبل از وقت ہے؛ لیکن دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب کرتے ہوئے کورونا ویکسین کا استعمال حرام ہونے سے متعلق ایک فرضی فتوی میڈیا میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے‘ اس سلسلہ میں وضاحت کی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین کی بابت جواز اور عدمِ جواز کا کوئی فتوی یا باضابطہ بیان دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔