احوال وطن

کووڈگائیڈ لائن کاجائزہ لینے دارالعلوم دیوبند پہنچی ٹیم

دیوبند: 24؍ نومبر(سمیر چودھری) عالمی وباء کورونا کے سبب گزشتہ آٹھ ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے حکومت اترپردیش کی جانب سے گائیڈ لائن آنے کے بعد ضلع انتظامیہ کے ذریعہ تیاریوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کامعائنہ بھی کیاجارہاہے۔ اس سلسلہ میں آج ڈی ایم سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول کی ہدایت پر ایک دورکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبندپہنچ کر کووڈ 19؍ کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔موصولہ تفصیلات کے مطابق حکومت اترپردیش کی جانب سے کالجز اور ڈگری کالجز کو مشروط طورپر کھولنے کی ہدایت کے بعد دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے ادارہ میں دوبارہ تعلیمی نظام کو بحال کرنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو مکتوب بھیج کر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی،جس کے بعد آج ڈی ایم سہارنپور اور ضلع انسپکٹر آف اسکول(ڈی آئی او ایس) کی ہدایت پرجکھوالا انٹر کالج کے پرنسپل وپن کمار سہراوت اور مجیب الرحمن نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر کووڈ 19 کی گائیڈ لائن سے متعلق جائزہ لیا۔ ٹیم کے مطابق ضلع اعلیٰ افسران کی ہدایت پر وہ دارالعلوم دیوبند آئے ہیں ،جہاں کووڈ :19 کے قوائد و ضوابط کے متعلق تمام تیاریوں کاجائزہ لیاگیا ،خاص طورپرسوشل ڈسٹیسنگ،فیس ماسک، سینٹائزر ،تھرمل اسکریننگ ہینڈ واش اور طلبہ کے رہن سہن و حصول تعلیم کے تبدیل شدہ طریقوں کے متعلق تمام انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا ہے۔ٹیم کے مطابق اس متعلق تفصیلی رپورٹ اعلیٰ افسران کو دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاکہ آج ضلع اعلیٰ افسران کی ہدایت پر دو رکنی ٹیم نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کرتعلیمی نظام کو دوبارہ بحال کرنے سے متعلق جائزہ لیا ،وہ اپنی رپورٹ اعلیٰ افسران کو سونپے گیں۔ اس کے بعد اعلیٰ افسران کی جانب سے جو ہدایت آئینگی ان کی روشنی میں مشورہ کرکے آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب بتایا کہ فی الحال کورونا ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور آمدو رفت کا مرحلہ پھر مشکل ہورہا ہے اسلئے انتظامیہ کی ہدایت ملنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں،جیسے ہی حالات بہتر ہونگے اور واضح گائیڈ لائن آئیگی تعلیمی نظام شروع کردیا جائے گا۔ اس دوران دارالاقامہ کے ناظم مولانا منیر الدین، مولانا مرتضیٰ، مولانااسجد،مولانا عبدالملک وغیرہ موجودرہے۔ وہیں دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے ادارہ میں داخلہ سے قبل تھرمل اسکریننگ اور ماسک لگانے کو ضروری قرار دیاہے، اس سلسلہ میںادارہ میں جگہ جگہ اعلان چسپا کئے گئے ،اعلان کے مطابق دارالعلوم دیوبند ،لائبریری اور مسجد رشید میں بغیر ماسک اور تھرمل اسکریننگ کے کسی بھی شخص کوداخل نہیںہونے دیاجائیگا۔ دوسری جانب ضلع سہارنپور میں ڈگری کالجز آٹھ ماہ کے بعد دوبارہ سے کھل گئے ہیں،گزشتہ دو روز سے طلبہ وطالبات کی کالجوں میں حاضری صرف بیس فیصد رہی،کورنا کو ذہن میںرکھتے طلبہ وطالبات کی تھرمل اسکریننگ،سینٹائز اور کلاس میں سوشل ڈسیٹسنگ کے ساتھ بٹھایاگیا،خاص بات یہ ہے کہ ڈگری کالجوںمیںطالبات کی حاضرین لڑکوں کے مقابلہ زیادہ رہی۔اسی کے ساتھ کلاسوں میں طلبہ وطالبات کو کووڈ کی گائیڈ لائن کے مطابق چھ فٹ کی دوری کے ساتھ بٹھایاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×