ریاست و ملک

دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں ہوا

دیوبند: 12؍اکتوبر (عصر حاضر) سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے سے متعلق ایک میسیج گردش کررہا ہے کہ مادرِ علمی میں شرائط کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگا۔ اس طویل میسیج میں کئی ایک بے سروپا باتیں لکھی گئیں۔ جس پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے وضاحتی پیغام میں لکھا کہ یکم نومبر سے دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے سے متعلق جو تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ھے۔لہذا طلبہ عزیز دارالعلوم دیوبند کی طرف سے با ضابطہ اعلان سے پہلے ھرگز سفر کا نظام نہ بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×