• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

مولانا سید سلمان مظاہری اشکبار آنکھوں کے ساتھ آسودۂ خاک

جامعہ مظاہر علوم کے وسیع و عریض صحن میں مولانا سعد کاندھلوی نے پڑھائی نمازِ جنازہ

Asrehazir by Asrehazir
جولائی 20, 2020
in ریاست و ملک
0
0
SHARES
1.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سہارنپور: 20؍جولائی (عصر حاضر) آج ۲۰؍جولائی کی شام پانچ بجے جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اورشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کے داماد حضرت پیر طلحہ کاندھلوی علیہ الرحمہ کے خلیفہ حضرت مولانا سید محمد سلمان مظاہری نے داعیٔ اجل کو لبیک کہتے ہوئے ان گنت شاگردوں محبین و متعلقین کو داغِ مفارقت دے گئے، یہ خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیلتی چلی گئی اورملک وبیرون ملک سے مولانامرحوم کے اہل تعلق، تلامذہ اورجامعہ کے ہمدردان نے رابطہ کرناشروع کردیا۔
واضح رہے کہ کل رات مولانا کی طبیعت کچھ خراب ہوئی،علی الصبح انھیں سہارنپور کے میڈگرام ہاسپٹل میں داخل کیاگیا، جہاں انھیں تھوڑاساافاقہ محسوس ہونے پر رخصت کردیا گیا،دن میں پھر مولانا کی طبیعت گڑبڑ ہوئی چنانچہ پھر دواخانہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی مولانا کی روح فقس عنصری کو پرواز کر گئی۔
مدرسہ مظاہرعلوم( وقف) سہارنپورکے ناظم ومتولی مولانامحمدسعیدی نے مولانامرحوم کی زیارت اورمولاناسیدمحمدعاقل اور مولاناسیدمحمدعثمان مظاہری سے اظہارتعزیت کی اور کہاکہ حضرت مولانامحمدسلمان مظاہری صاحب نسبت بزرگ ،جیدالاستعدادعالم اورخدارسیدہ بزرگ تھے،وہ اعتدال پسند،صلح جواوریکسوئی پسندبزرگ تھے،نام ونمود،سستی شہرت اورجاہ ومنصب کے کبھی طالب نہیں رہے۔
مدرسہ مظاہرعلوم (وقف)کے ماہنامہ آئینہ مظاہرعلوم کے مدیرمفتی ناصرالدین مظاہری نے کہاکہ مولاناسلمان صاحب ہردلعزیزعالم دین تھے،وہ ہرموقع پرنزاع اورنزاعی معاملات سے دوررہتے تھے،میانہ روی ان کی بڑی صفت تھی،شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریاکے نہ صرف شاگردرشیدتھے بلکہ مریدباصفا،خلیفۂ اجل اورچہیتے دامادبھی تھے ،مولانامرحوم کی خصوصیت تھی کہ انہوں نے مظاہرعلوم کے اختلافی دورمیں بھی اپنے زبان وقلم کوآلودہ نہیں ہونے دیا۔
مولانامفتی محمودعالم رام پوری نے کہاکہ مولانااس دورمیں اپنی مثال آپ تھے وہ اچھالکھنے پرتوقدرت رکھتے ہی تھے شاندار خطیب اوربے مثال استاذحدیث تھے،انہوں نے مدتوں جلالین اورمشکوۃ کادرس دیایہاں تک آپ کادرس مشکوۃ مشہورہوگیا۔
جامعہ اشرف العلوم گنگوہ کے مہتمم حضرت مولانامفتی خالدسیف اللہ نقشبندی نے کہاکہ مولانامحمدسلمان اشرف العلوم سے قدیم تعلق تھاوہ والدماجدحضرت مولاناقاری شریف احمدسے بھی بہت محبت کرتے تھے اوروقتاًفوقتاًیہاں کے امتحانات اورپروگراموں میں تشریف لایاکرتے تھے،مفتی صاحب نے کہاکہ مولاناکودنیابھلانہ سکے گی ان کے دورمیں جامعہ مظاہرعلوم کوبے مثال ترقی ملی،نئے نئے شعبہ جات،تخصص کے درجات اوردیدہ زیب خوشنماعمارات کاعظیم سلسلہ بھی آپ ہی کے عہدمیں شروع ہوااورتمام عمارات مکمل ہوئیں۔مولانابہترین استاذ،اچھے مقرر،صاحب نسبت ،شب بیداربزرگ تھے۔
ماہنامہ صدائے حق گنگوہ کے مدیرمفتی محمدساجدکھجناوری نے کہاکہ مولانا محمد سلمان صاحب حضرت مولانامفتی محمدیحیٰ کے خلف الصدق اورہزاروں علماء وطلبہ کے ممدوح اورلاکھوں مسلمانوں کی عقیدتوں کامرکزومحورتھے،زمین چاہے جتنے چکرلگالے لیکن مولاناکی نظیرنہیں پیش کرسکے گی۔
مولانااحمدسعیدی مظاہری نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ مولاناسلمان صاحب ہرموقع پر غیر جانبدارانہ راہ اختیارکرتے تھے اُن کی اس صفت نے انھیں مقبول بنادیاتھا۔
نمازجنازہ دارالطلبہ جدیدکے وسیع وعریض صحن میں ٹھیک دس بجے مولانا سعد کاندھلوی نے پڑھائی اورتدفین مرحوم کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

مولانا سلمان مظاہری حضرت شیخ الحدیثؒ کے منظورِ نظر‘ خاص توجہات کے مرکز اور ان کی علمی و روحانی روایات کے حامل تھے

Next Post

موجودہ حالات میں اصحابِ خیر اس جانب بھی توجہ فرمائیں!

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

موجودہ حالات میں اصحابِ خیر اس جانب بھی توجہ فرمائیں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×