احوال وطن

طلبہ کے بغیر سنسان پڑی ہیں دیوبند کی گلیاں

دیوبند: 4؍ جون(سمیر چودھری) عیدالفطر کے بعد ہمیشہ جدید و قدیم طلبہ کی آمدو رفت سے پر نور رہنے والی دیوبند کی گلیاں اس سال سنسان پڑی ہے، جو لاک ڈان اور کورونا وائرس کے اثر کا شدت سے احساس کرارہی ہیں، اتنا نہیں بلکہ اس سال طلبہ کی عدم موجودگی اورہاٹ اسپاٹ کا یہاں تاجروں پر بھی گہرا ثر پڑرہاہے۔ دارالعلوم دیوبند سمیت دیوبند کے مختلف مدارس میں جدید داخلے موقوف رہنے کی بناء پر شوال المکرم کے مہینے میں دیوبند کے تمام مدارس میں تعطیل کا سلسلہ جاری ہے، ہر سال دارالعلوم اور دارالعلوم وقف،دارالعلوم زکریا کے علاوہ دیوبند کے مختلف مدارس میں جدید داخلہ کے سلسلے میں ماہِ شوال المکرم میں طالبانِ علوم نبویہ کا ہجوم رہا کرتا تھا، دیوبند میں ہر جانب چہل پہل نظر آتی تھی، شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی دیوبند میں کثیر تعداد میں طالبانِ علوم نبویہ کی آمد شروع ہوجایا کرتی تھی، ملک کے مختلف گوشوں سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء داخلہ کی خواہش لیکر پہنچتے تھے ،جس سے دیوبند کی فضا پرۡ نور رہتی تھی۔ ہر سال دیوبند میں جدید طلباء کی آمد سے رونقیں دوبالا ہوجایا کرتی تھیں ، بلکہ دارالعلوم میں رمضان سے ہی نئے داخلے کے خواہش مند طلباء کاہجوم رہتا تھا ،جو ماہ مبارک کی تعطیلات کے باوجود ادارہ میں رہ کر داخلہ امتحانات کی تیاری کرتے تھے ، لیکن اس بار جدید داخلہ بند ہونے اور جدید و قدیم طلبہ کی آمد نہ ہونے کے سبب پورا شہر بالخصوص اطراف دارالعلوم دیوبند خالی خالی نظر آرہا ہے، دونوں بڑے اداروں کے علاوہ دیوبند کے مختلف مدارس کے دروازے بند ہیں، اب لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم ہونے کے بعد شہروں کی رونق دوبارہ واپس آرہی ہے،امید کی جانی چاہئے کہ مدارس میں بھی ایک مہینے کے بعد قدیم طلبہ کی آمد سے یہاں کی رونق واپس لوٹے گی اور عید الاضحی کے بعد سے مدراس میں باضابطہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔ دیگر اداروں کی طرح دارالعلوم دیوبند میں بھی امسال اگرچہ جدید داخلہ بند ہیں لیکن بتایا جارہاہے کہ افتاء، تکمیلات و تخصصات کے شعبوں میں حسبِ ضابطہ داخلے کی کاروائی شروع ہو گی، جو طلبہ تکمیلات میں داخلہ کے خواہش مند ہیں وہ داخلہ لے سکیں گے، البتہ طلبہ کی تعداد تکمیلات میں نصف رکھی جائے گی،حالانکہ اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طورپر کوئی اعلان نہیںآیاہے۔ وہیں دارالعلوم وقف دیوبند نے اعلان جار ی کرکے اپنے طلبہ کو جلدی ہی تعلیمی سرگرمیاںشروع ہونے کے سلسلہ میں خوشخبری دی ہے۔ اس سال قدیم و جدید و طلبہ کی غیر موجودگی اور مکمل طورپر ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تک ہاٹ اسپاٹ رہنے والے دیوبند کے تاجروں بالخصوص چھوٹے دکانداروں پر گہرا اثر پڑرہاہے،تاحال اطراف دارالعلوم دیوبند میں مکمل طورپر ہر طرح کی دکانیں بند ہیں۔ امید کی جانی جلدی ہی کورونا کا قہر ختم ہوگا اور ہمیشہ کی طرح دیوبند کی رونقیں واپس لوٹے گیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×