احوال وطن

روزہ کی حالت میں کورورنا وائرس کا ٹسٹ کروایا جاسکتا ہے: دارالعلوم دیوبند

دیوبند، 27؍ اپریل (سمیرچودھری) پوری دنیا کو متأثر کرنے والے کورونا وائرس کے انفیکشن سے متعلق اسلامی تعلیم کے مرکز دارالعلوم دیوبند نے ایک اہم فتوی جاری کیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ دارالافتاء کے مفتیان نے کورونا وائرس سے متعلق روزہ کی حالت میں ٹیسٹ کرائے جانے سے متعلق کہا کہ کہ روزہ کی حالت میں مذکور ہ ٹیسٹ کے لئے ناک یا منہ سے رطوبت کا نمونہ دینا جائز ہے ، ایسا کرنے سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ تفصیل کے مطابق تنظیم دعوۃ الصدق، سیوہارہ، بجنور کے بانی وناظم ارشد علی کی جانب سے پوچھے گئے سوال ’’روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا کیا حکم ہے؟ اس روزہ تو نہیں ٹوٹتا؟ ‘‘ اس کے جواب میں مفتیان کرام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ میں ناک کے اندرونی حصہ کی رطوبت اور حلق کی دیوار پر لگی ہوئی رطوبت لینے کے لئے ناک اور حلق میں جو پلاسٹک کی اسٹک ڈالی جاتی ہے ، اس میں یا اس کے ایک کنارے پر لگی ہوئی روئی میں کسی طرح کی کوئی دوا یا کیمکل نہیں ہوتااور یہ اسٹک صرف ایک بار ڈال کر اور اندر گھماکر واپس نکال لی جاتی ہے، دوبارہ نہیں ڈالی جاتی، یعنی ناک یا حلق کی رطوبت میں حلق یا دماغ میں کوئی دوا یا کیمکل نہیں جاتا بلکہ سادی اور خشک روئی میں ناک اور حلق کی رطوبت لی جاتی ہے اور اسے مشین کے ذریعہ چیک کیا جاتاہے۔ لہٰذا روزہ کی حالت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے ناک یا حلق کی رطوبت دینا جائز ہے اور اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×