احوال وطن

دارالعلوم دیوبند تحفظ دین اور فروغ اسلام کا اہم مرکز ہے

دیوبند،18 ؍ مارچ (سمیر چودھری) لکھنؤ سے آئے سنی سینٹر ل وقف بورڈ کے سی ای او سید محمد شعیب نے آج یہاںدارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی و نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور رکن شوریٰ مولانا انوارالرحمن قاسمی سے ملاقات کرکے اوقاف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل انہوں نے سہارنپور و اطراف میں کئی وقف کی زمینوں اور معاملات کاجائزہ لیا۔ بدھ کی شام سید محمد شعیب نے دارالعلوم دیوبند میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔اس دوران ذمہ داران دارالعلوم دیوبند سے گفتگو کے دوران دارالعلوم دیوبند کی عظیم خدمات،طلبہ ان کے رہن سہن اور تعلیم سے متعلق تفصیلی گفتگو کی، اس کے علاوہ اوقاف کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی۔ دریں اثناء سیدمحمد شعیب نے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی اور رکن شوریٰ مولانا محمد انوارالرحمن سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازیں انہوںنے دارالعلوم دیوبند کی جدید و قدیم عمارت کی زیارت کی اور لائبری میں موجود نادو نایاب کتابوں اور مخطوط کو عظیم علمی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند تحفظ دین اور فروغ اسلام کا اہم مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند قابل فخر اور تاریخ ساز ادارہ ہے ،جس کی زریں خدمات آب زر سے لکھنے لائق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہاں آکربڑی مسرت ہوئی ، طویل عرصہ سے یہاں آنے کی خواہش تھی جو آج پوری ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند ایک عظیم تحریک ہے ،جس کے اکابرین نے نہ صرف ملک کی آزادی بلکہ اس کی تعمیر و ترقی میں بھی بنیادی کردار اداکیاہے۔ سید محمد شعیب نے بتایا کہ وہ ضلع سہارنپور میں وقف کی کچھ زمینوں کااور معاملات کاجائزہ لینے آئے تھے ۔ اس سے قبل وہ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور اور جامع مسجد کلاں سہارنپور بھی گئے تھے۔ اس دوران سنی سینٹرل وقف بورڈ کے انسپکٹر کم آڈیٹر حفیظ الرحمن،انسپکٹر اقبال احمد اور جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر و سماجی خدمتگار مولانا محمد فرید مظاہری موجودرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×