احوال وطن

سی اے اے، این پی آر او راین آرسی کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی

دیوبند،4؍ مارچ(سمیر چودھری) شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)این پی آر اور این آرسی کے مخالفت میں بہوجن کرانتی پارٹی نے ایس ڈی ایم کے دفتر میں مظاہرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا۔ میمورنڈم میں سی اے اے کو آئین مخالف بتاتے ہوئے اس کو واپس لینے کی مانگ کی گئی۔ آج بہوجن کرانتی مورچہ کے ضلع صدر کلدیپ لہری ،کنوینر راہل کمار اور منڈل نائب صدر ڈاکٹر پرویندر ایڈوکیٹ کی قیادت میں کافی تعداد میں مورچہ کے کارکنان ایس ڈی ایم کے دفتر پہنچے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کلدیپ لہری نے کہاکہ سی اے اے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے مذہب کی بنیاد پر بنایا گیا قانون ہے ،جس کے لئے دستور ہند میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہوجن کرانتی مورچہ سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کی ہر سطح پر مخالفت کریگا۔ اس دوران کارکنان نے صدر جمہوریہ ہند کے نام 17؍ نکاتی میمورنڈم ایس ڈی ایم کو سونپا۔ میمورنڈم میں سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کی مخالفت کرتے ہوئے ’ ڈی این اے‘ کی بنیاد پر این آرسی لانے کی مانگ کی ۔ میمورنڈم میں ترقی میں ریزرویشن کی بحالی کئے جانے اور ایل آئی سی و ایئر انڈیا سمیت ملک کی دیگر کمپنیاںجو حکومت اپنے مفاد کے خاطر فروخت کرنا چاہ رہی ہے اس کو روکنے کی مانگ کی گئی۔ ساتھ ہی آدی واسیوں کو ہندو بنائے جانے اور آدی واسیوں کے مذہب منظور نہ دینے والے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر سخت غم و غصہ کااظہارکیاگیا۔ ساتھ ہی پسماندہ،انتہائی پسماندہ،اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ ہورہی ظلم و زیاتی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کو روکنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ میمورنڈم دینے والوں میں راجندر آڑھتی،انوج کمار،راجندر کمار وغیرہ سمیت درجنوںکارکنان موجودرہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×