احوال وطن

فرضی فتویٰ وائرل کرنے والوں کے خلاف دارالعلوم دیوبند نے دی کوتوالی میں تحریر

دیوبند،2؍ فروری(سمیر چودھری) عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے فرضی فتویٰ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے ملزم کے خلاف پولیس کو کارروائی کئے جانے کے لئے دیوبند کوتوالی میں تحریر دی ہے،حالانکہ خبر لکھے جانے تک پولیس نے کسی ملزم کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا تھا ۔گزشتہ روز دارالعلوم دیوبند کے نام سے ایک ٹیوٹر ڈالی گئی تھی،جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگی، اس فرضی پوسٹ کو ایک مولانا نے دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ بتاتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی ،جس پرکئی لوگوں نے مذکورہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ لیکر فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے دارالعلوم کے خلاف نا زیبا کلمات کا استعمال کیا تھا ،معاملہ علم میں آنے پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کوتوالی میں تحریر دیکر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیاہے، حالانکہ دیر شام تک بھی پولیس نے کسی ملزم کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا تھا ۔کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے اگر دارالعلوم کی جانب سے تحریر آئی ہے تو کارروائی ضرور کی جائے گی۔دارالعلوم دیوبند کی جانب سے کوتوالی میں تحریر دیئے جانے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×