احوال وطن

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیمات کے ملازم حاجی یعقوب صاحب کا انتقال

دیوبند: 17/اکٹوبر (عصر حاضر) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ تعلیمات کے ملازم حاجی یعقوب صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ اناللہ واناالیہ راجعون ، مرحوم دارالعلوم دیوبند کے شعبئہ تعلیمات میں تقریباً 70 سال تک خدمات کے فرائض انجام دیتے رہے حاجی یعقوب مرحوم شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نوراللہ مرقدہ کے زمانے میں ہی دارالعلوم دیوبند میں خدمت کیلئے آئے تھے اور مرحوم نے علامہ قمرالدین و مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری صدر المدرسين دارالعلوم دیوبند جیسے اساتذہ کرام کے ناموں کو داخلہ امتحان میں پکارا ہے اس وقت جس وقت دارالعلوم دیوبند میں مائک وغیرہ کا کوئی تصور نہیں تھا، اور خود حاجی فرمایا کرتے تھے کہ میں مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو ہاتھ پکڑ کر پڑھنے چھوڑ کر آیا کرتا تھا مرحوم بڑے سادہ مزاج اور خوش طبعیت تھے،ضعف کی اس حالت میں وہ خود کو کبھی کمزور نہیں سمجھتے بلکہ ہم طلبہ کےسامنے کبھی کبھی ایک پہلوان کی طرح اپنی طاقت کی طرف اشارہ فرماکرکہتےتھے ابھی بوڑھا نہیں جوان ہوں ہمارے تجوید و قرأت کے استاذ محترم جناب قاری محمدیوسف صاحب کےپاس چائےپینےلئے درسگاہ آیاکرتےتھے,کافی عرصہ سے طبیعت ناساز چل رہی تھی کل رات اچانک طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ 92 سال کی عمر میں مالک حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ مولسری میں ادا کی گئی،
اللہ تعالٰی انکی مغفرت فرمائے پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے آمین تمام احباب سے دعا مغفرت کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×