احوال وطن

دہلی میں بھاجپا کی کراری شکست سے بوکھلا گئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا متنازعہ بیان

نئی دہلی: 12؍فروری (ذرائع) دہلی میں بھاجپا کی کراری شکست کے بعد اپنے متنازعہ بیانات کے لئے مشہور مودی حکومت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان بازی کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کو نشانہ بنایا۔ گری راج نے کہا ہے کہ دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری ہے اور بڑے بڑے دہشت گرد یہیں سے نکلتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے کی مخالفت نہیں بلکہ ملک کی مخالفت کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، دیوبند کے ایک آشرم میں پہنچے گری راج سنگھ نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بھی اپنی زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ (دیوبند کے مظاہرین) سی اے اے کے خلاف لڑائی نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ غزوۂ ہند کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ غزوۂ ہند کو ہندوستان میں لا کر وہ مسلم راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا یہ مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ وہیں، دلی میں ہوئی شرمناک شکست پر گری راج نے کہا کہ اگر چوک نہ ہوتی تو ہم جیتی بازی ہارتے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×