احوال وطن

جدید داخلوں کے خواہشمندوں کے لیے دارالعلوم دیوبند نے جاری کیے ضروری ہدایات

دیوبند: عالم اسلام کے ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کے خواہش مند تمام جدید طلباء کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادارے کی جانب سے تجویز کردہ جملہ دستاویز لے کر ہی دارالعلوم دیوبند پہنچے بصورت دیگر طلباء کو دارالعلوم دیوبند میں داخلہ نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی طالب علم کے پاس یہ دستاویز مکمل نہیں ہوں گے وہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لینے آنے کی کوشش نہ کریں۔


اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ۔
داخلہ کے تعلق سے دارالعلوم دیو بند آنے والے جد یدطلبہ کے لیےضروری ہدایات۔
جد ید طلبہ کے لیے سابق مدرسہ کی تصدیق اور امتحان سالانہ میں حاصل کردہ نمبرات کی مارک شیٹ امتحان داخلہ کے لیے ضروری ہے۔ اس کے بغیر امتحان داخلہ میں شرکت نہیں ہو سکے گی۔ تمام طلبہ کے لیے اپنا اور اپنے والد کا آدھار کارڈ اور موبائل نمبر ضروری ہے۔
سرحدی علاقوں (جموں وکشمیر، ویسٹ بنگال ، منی پور، تری پورہ، آسام وغیرہ اور ان کے آس پاس ) کے طلبہ وطنی تصدیق نامہ ( ایفیڈیوٹ ) Affidavit بھی ضرور ساتھ لائیں اس کے بغیر داخلہ کی تکمیل نہیں ہوگی۔
اس سلسلہ میں کسی کو مہلت نہیں دی جاۓ گی۔ جوطلبہ مطلوبہ کاغذات حاصل نہ کرسکیں وہ مدرسہ میں آنے کی کوشش نہ کریں ان کا داخلہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×