احوال وطن

دارالعلوم حسینیہ چنداپور چنچولی کے تحت جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستاربندی

چنچولی: 26؍اکٹوبر (عصر حاضر) دارالعلوم حسینیہ چنداپور چنچولی کے تحت عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستاربندی حفاظِ کرام بتاریخ 26؍صفر المظفر 1441ھ م 26؍اکٹوبر 2019ء بروزِ ہفتہ بوقت بعد نمازِ عشاء بمقام احاطۂ مدرسہ منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدرات مولانا حافظ محمد شریف صاحب مظہری نائب صدر جمعیۃ علماء کرناٹک اور نگرانی عالی جناب کے ایم باری صاحب و عالی جناب عبد الباسط صاحب فرمائیں گے جبکہ  نصیر الملت حضرت مولانا محمد نصیر الدین خان صاحب رشادی بانی ومہتمم مصباح العلوم گلبرگہ اور مفکر ملت فرزند قطب دکن مولانا قاری شمس الحق قریشی چشتی صابری دامت برکاتہم اجلاس کی سرپرستی فرمائیں گے۔ مہمان مقرر حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی دامت برکاتہم بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ دوست و احباب کے ساتھ شرکت فرماکر اجلاس کو کامیاب بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×