ریاست و ملک

شہریت ترمیم بل لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی ہوا منظور‘ سیلکٹ کمیٹی کے پاس بھی نہیں بھیجا جائے گا

نئی دہلی: 11؍ڈسمبر (عصر حاضر) دو دن قبل لوک سبھا میں منظوری کے بعد آج ایوانِ بالا راجیہ سبھا میں بھی 125؍ ووٹوں کے ساتھ منظور ہوگیا۔ جبکہ اس کی مخالفت میں 105؍ووٹ پڑے۔  یہ بل صدر جمہوریہ کے دستخط کے ساتھ ہی ملک کا قانون بن جائے گا۔ لوک سبھا میں منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی ہر ترمیم پر بحث  کے بعد راجیہ سبھا میں بل کی ہر شق پر ووٹنگ ہہتی رہی اسی دوران سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے سے متعلق بھی ووٹنگ کی گئی۔ ووٹنگ کے لحاظ سے یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو نہیں بھیجا جائے گا۔ اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کے حق میں 92 ووٹ جبکہ حکومت کے حق میں 113 ووٹ پڑے۔

راجیہ سبھا کاروائی کے مطابق آج صبح ٹھیک 12؍بجے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس بل کو پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد سے مسلسل حمایت و مخالفت میں اراکینِ کی بحث چلتی رہی اور آخر میں امت شاہ نے تمام لوگوں کی بحثوں میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دئیے جس پر ایوان میں کئی بار ہنگامہ کھڑا ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جتنے لوگ اس بل کی مخالفت میں بول رہے ہیں وہ در اصل پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ ان کے بیانات اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں کئی مرتبہ یہ بھی کہا کہ یہ بل مسلم مخالف نہیں ہے۔ اس بل سے مسلمانوں کو گھبرانے اور خوف کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح ہو کہ صبح سے بحث میں اپنی زبردست مدلل گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں نے اس بل کی خامیاں بتائیں باور کروائیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×