احوال وطن

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پیش‘ بحث کے لیے مختص کیے گئے چھ گھنٹے

نئی دہلی: 11؍دسمبر (عصر حاضر) لوک سبھا میں اکثریت سے منظور کیے گئے شہریت ترمیمی بل کو آج ٹھیک 12:05؍بجے راجیہ سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا۔

راجیہ سبھا میں بل کو پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس بل سے کروڑوں لوگوں کو کافی امیدیں ہیں ۔ شاہ نے کہا یہ یہ بل پناہ گزینوں کو حق اور مساوات فراہم کرنے والا بل ہے ۔ ہم مساوات کا حق دینے کیلئے یہ بل لے کر آئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ امت شاہ نے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا کہ یہ بل مسلم طبقہ کے خلاف نہیں ہے ، اس لئے ملک کے مسلمانوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

امیت شاه کے بعد اپوزیشن کی زبردست مخالفت بھی شروع ہوگئی ہے۔ ہماچل پردیش سے کانگریس کے رکن آنند شرما نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے تقسیم ہند کے وقت کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا اس قربانی کو بھلا کر ایک خاص نظریہ کی طرف ہی بات کی جارہی ہے اگر 1947ء کی بات کی جارہی ہے تو پھر ان قربانیوں کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے جو دیش کو بچانے کے لیے انگریزوں کے خلاف انجام دی گئیں اور انگریزوں نے انہیں جیل میں ڈال کر بند کردیا تھا۔

ممکن ہے کہ راجیہ سبھا میں بھی اس بل کے بارے میں زبردست ہنگامہ آرائی ہو۔

ادھر بی جے پی کو امید ہے کہ یہ بل راجیہ سبھا میں آسانی سے منظور ہوجائے گا ۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے سے وابستہ ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں بل کی حمایت میں 124 سے 130 ووٹ پڑسکتے ہیں جبکہ اس بل کو منظور ہونے کیلئے 121 ووٹوں کی ہی ضرورت ہوگی ۔

دراصل فی الحال راجیہ سبھا میں اراکین کی کل تعداد 240 ہے ۔ یعنی بل پاس کرانے کیلئے 121 ووٹوں کی ضرورت ہوگی ۔ این ڈی اے کو 116 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ بی جے ڈی کے سات اراکین بل کی حمایت میں ووٹ کریں گے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے دو اراکین بھی بل کی حمایت کرسکتے ہیں ۔ یعنی این ڈی اے کو 125 اراکین کی حمایت ملتی نظر آرہی ہے ۔ تاہم این ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کو 124 سے 130 ووٹ مل سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×