احوال وطن

پڑوسی ممالک میں مسلمانوں پر مذہبی ظلم و ستم نہیں ہوتا اسی انہیں بل سے دور رکھا گیا: امت شاہ

نئی دہلی: 9؍ڈسمبر (پریس ریلیز) اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےآج لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل 2019 پیش کیا۔ پہلےتواس بات پربحث ہوتی رہی کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اس کے بعد جب اپوزیشن نے بل کے اقلیتی طبقہ کی مخالفت کی بات کہی توامت شاہ نے کانگریس پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے تقسیم ہند کا ذکر کردیا۔ انہوں  نے کہا کہ کانگریس  نے مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیم کی۔ اگرتب ایسا نہیں کیا گیا ہوتا تو آج ہمیں یہ نہیں کرنا پڑتا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لئےاس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملےگا۔ اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پرغورکرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن نےکہا کہ ایسے بل پرایوان میں بحث ہوہی نہیں سکتی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ پارلیمنٹ کوایسے بل پر بحث کا حق نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ کیا ہماری قومیت کی تعمیرمذہب کی بنیاد پر ہوگی؟ یہ آئین کے دیباچے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ امت شاہ نے اپوزیشن پرپلٹ وار کرتے ہوئے اندرا گاندھی سے لے کرراجیو گاندھی تک کا ذکر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×