احوال وطن

سی اے اے احتجاج: یو پی میں سابق آئی پی ایس آفیسر سمیت 48؍افراد کے خلاف املاک ضبطی کا نوٹس

لکھنؤ: 26؍دسمبر (ذرائع) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گذشتہ 19؍دسمبر کو شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہوئے احتجاج میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد ہوئے نقصانات کی تلافی کے لئے لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر دارا پوری سمیت 48 افراد کے خلاف املاک ضبط کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔

لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے تشدد بھڑکانے اور اس میں ملوث ہونے کے الزام میں یوں تو 110؍افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ان افراد سے تین دنوں کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے کہ آخر احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کی تلافی ان سے کیوں نہ کی جائے لیکن 48 افراد کو املاک ضبط کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معروف شخصیات جن کی املاک ضبط کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے ان میں ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر و سماجی کارکن دارا پوری، کانگریس لیڈر و سماجی کارکن صدف جعفر اور رہائی منچ کے سربراہ و وکیل محمد شعیب شامل ہیں۔ تینوں اس وقت جیل میں بند ہیں۔ ان افراد سے احتجاج کے دوران ہوئے سرکاری و پرائیویٹ پراپرٹی کی نقصانات کی تلافی کے لئے ادائیگی کرنے کو کہا گیا ہے۔

لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے جمعرات کو کہا کہ ابھی بھی احتجاج کے دوران ہونے والے سرکاری و پرائیویٹ املاک کی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور تشدد میں ملوث افراد کو سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے عین مطابق نوٹس بھیجی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×