احوال وطن

سی اے اے سے دستبرداری تک احتجاج جاری رہے گا بی جے پی آگ سے نہ کھیلے: ممتا بنر جی

کولکتہ: 26 ڈسمبر (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنر جی سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آرہی ہیں آج انہوں نے بی جے پی کو آگ سے کھیلنے کے خلاف وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے دستبرداری تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ کولکتہ میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بی جے پی کی مذمت کی جس نے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ اُنھوں نے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا کا حوالہ دیا جنھوں نے منگلورو میں احتجاج کے دوران ہلاک دو مسلمانوں کے ورثاء کو ایکس گریشیاء دینے کا وعدہ کیا تھا اور بعد میں اس کو زیرالتواء رکھا۔ منگلورو میں پُرتشدد احتجاج کے دوران دو افراد پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ چیف منسٹر کرناٹک نے کل کہا تھا کہ اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں مہلوکین 19 ڈسمبر کے پر تشدد احتجاج میں ملوث تھے تو ان کے ورثاء کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ طلباء اپنا احتجاج جاری رکھیں، وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے طلباء سے کہاکہ وہ کسی سے بھی خوف زدہ نہ ہوں۔ ممتا بنرجی نے راجہ بازار سے مولک بازار تک مارچ کی قیادت کی اور الزام عائد کیاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو بی جے پی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اُنھوں نے اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ ، آئی آئی ٹی کانپور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ اظہار یگانگت کیا جو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×