احوال وطن

بہار اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ؛ 71؍سیٹوں پر ووٹنگ مکمل‘ 1066؍امیدواروں کا فیصلہ ای وی ایم میں بند

پٹنہ: 28؍اکتوبر (عصر حاضر) بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 71 اسمبلی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظام کے درمیان عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 71؍سیٹوں پر تقریبا 52؍فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی سب زیادہ چکائی حلقہ میں 60؍فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 1066 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو گئی۔ اچھی بات یہ رہی کہ چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ دیا جائے تو کہیں سے کوئی بڑے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔

بھوجپور میں شاہ پور اسمبلی حلقہ کے سہجولی گاؤں میں بوتھ کیپچرنگ کو لے کر دو امیدواروں کے حامیوں میں خونی تصادم دیکھنے کو ملا۔ ہندی نیوز ویب سائٹ دینک بھاسکر پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں 6 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آر جے ڈی رکن اسمبلی سروج یادو پر حملہ کیا گیا۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آرہ کے بوتھ نمبر 115 پر کچھ لوگوں نے سروج یادو پر حملہ کیا۔ کسی طرح بھاگ کر انھوں نے اپنی جان بچائی۔ رکن اسمبلی کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا جس کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ گاڑی کا شیشہ آگے سے ٹوٹا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ اس حملہ کے تعلق سے انتظامیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔بڑہرا کے آر جے ڈی رکن اسمبلی سروج یادو نے اپنے اوپر حملے کی بات میڈیا سے کہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سروج یادو کا پہلے کچھ لوگوں نے مخالفت کی اور پھر پتھراؤ شروع کر دیا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ سروج یادو بھوجپور کے بڑہرا سے اس بار بھی آر جے ڈی امیدوار ہیں۔
نتیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈر پریم کمار کو پارٹی کا لوگو بنا ماسک پہن کر گیا میں پولنگ مرکز پہنچ کر ووٹ ڈالنا بھاری پڑ گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر اب بی جے پی لیڈر پریم کمار کے خلاف ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×