ریاست و ملک

امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت کاانتخاب8اگست کو

پھلوری شریف: 15جولائی (پریس ریلیز) قائم مقام ناظم امارت شرعیہ جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے پریس کے لیے جاری بیان میں کہا کہ امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ کے مسلمانوں کاعظیم سرمایہ ہے جو اپنے قیام کے وقت سے ہی ایک امیر کی ماتحتی میں چلتا ہے،امیرشریعت سابع مفکراسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب نوراللہ مرقدہ کی وفات کے بعد سے امیر شریعت کا عہدہ خالی ہوگیا ،جو فی الحال نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد صاحب رحمانی قاسمی کی نگرانی میں پوری توانائی کے ساتھ کام کررہاہے،اس ادارہ کی مختلف کمیٹیاں ہیں جس میں ایک کمیٹی مجلس شوریٰ بھی ہے،گزشتہ20جون 2021 کو مجلس شوریٰ کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں آٹھویں امیرشریعت کے انتخاب کی کارروائی والے ایجنڈے پر غوروخوض کرتے ہوئے مجلس شوریٰ نے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد صاحب رحمانی قاسمی مدظلہ کو یہ اختیار دیا کہ وہ انتخاب امیر شریعت ثامن کے لیے  11افراد پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل دیں ،جو کمیٹی حضرت نائب امیر شریعت کی نگرانی میں انتخاب امیر کے مراحل کی تکمیل کرے،چنانچہ حضرت نائب امیر شریعت صاحب مدظلہ نے شوریٰ کی تجویزکے تحت ایک11نفری سب کمیٹی کی تشکیل دی جن کی ایک نشست مورخہ5 جولائی روزسوموار آ ن لائن منعقد کی گئی جس میں یہ طے پایا تھا کہ گیارہ رکنی کمیٹی کی اگلی نشست آف لائن مورخہ 13 جولائی کومرکزی دفتر امارت شرعیہ میں ہوگی جس میں انتخاب امیر سے متعلق جملہ امور پر غوروخوض کرلیا جائے، چنانچہ سب کمیٹی کی ایک نشست زیر صدارت حضرت مولانا محمد شمشادصاحب رحمانی قاسمی نائب امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈمنعقد ہوئی جس میں انتخاب امیر کے تعلق سے کھل کر باتیں ہوئیں اورمختلف اعتبار سے غوروفکر کیا گیا،تمام ارکان متفقہ طورپر اس بات پر متحد ہوئے کہ انتخاب امیر کے جملہ مراحل جلد حل کرلئے جائیں ، اس موقع پر نائب امیر شریعت صاحب نے واضح طور پر فرمایاکہ ہم ہر حال میں صاف وشفاف اورمنصفانہ انتخاب کرانے کے لیے فکر مند ہیں ،اوران شاءاللہ پوری ایمانداری اورخداترسی کے ساتھ ہم انتخاب امیر کی ذمہ داری کو پوری کریں گے،گیارہ رکنی کمیٹی نے اس سلسلہ میں کئی نشستیں کیں اورمتفقہ طور پر اس نتیجے پر پہونچے کہ8 اگست2021 کو انتخاب امیر کا اہم فریضہ مکمل کرلیاجائے ،اوریہ کام ہرحال میں آن لائن کے بجائے آف لائن ہی کیاجائے،اس سلسلہ میں پھر جلد ہی ایک نشست ہوگی جس میںانتخاب کے دیگرمرحلے طے کئے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×