احوال وطن

17جنوری کو مدرسہ اسلامیہ دعوۃ الحق چک بہاء الدین میں قومی یکجہتی کانفرنس

سمستی پور: 15؍جنوری (عادل فریدی) مدرسہ اسلامیہ دعوۃ الحق چک بہاء الدین ضلع سمستی پور کے مہتمم قاری محمد یعقوب فریدی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جمعیۃ علمائ ہند ملک میں قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے چھوٹے بڑے اجتماعات ، سیمینار، کانفرنس وغیرہ منعقد کرتی رہتی ہے ، اس سال بھی  مورخہ 17 جنوری 2021 بروز اتوار بمقام مدرسہ اسلامیہ دعوۃ الحق چک بہاء الدین ، دلسنگھ سرائے ، ضلع سمستی پور بوقت صبح دس بجے ایک اہم اجلاس بعنوان ‘‘قومی یک جہتی کانفرنس’’  زیر سرپرستی جناب مولانا نو ر اللہ صاحب  وزیر صدارت جناب تنویر حسن صاحب سابق ایم ایل سی ہونا طے ہوا ہے۔ قاری صاحب موصوف نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں جناب آلوک کمار مہتا ایم ایل اے اجیار پور اور جناب رن وجے کمار ساہو ایم ایل اے موروا بطور مہمان خصوصی شریک ہوںگے۔ان کے علاوہ مقامی علماء کرام ، دانشوران ، اہم سماجی ، ملی ،تعلیمی و سیاسی شخصیات کی شرکت ہوگی اور قومی یکجہتی ، سماجی ہم آہنگی ، ہندو مسلم اتحاد، آپسی بھائی چارہ وغیرہ جیسے موضوعات پر بیش قیمتی باتیں ہوںگی۔

انہوں نے عوام و خواص سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی ، امید ہے کہ شرکت فرما کر اہم شخصیات کے خطاب سے استفادہ کریں گے ۔

قاری صاحب موصوف نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سبھی طرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا،ماسک اور سینیٹائزر کا انتظام رہے گا او ر سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ لوگوں کو بٹھایا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ  کووڈ-19ے محفوظ رہنے کے لیے براہ کرم دوران اجلاس ماسک پہنے رہیں، سوشل

ڈسٹینسنگ کی پابندی کریں اورہینڈ سینیٹائز ر کا استعمال کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×