احوال وطن

بودھن میں جلسہ رحمۃ للعٰلمین و تکمیل حفظ قرآن مجید، مولانا طلحہ قاسمی بھیونڈی مہمانِ خصوصی ہوں گے

حیدرآباد: 11؍اکتوبر (پریس ریلیز) حافظ محمد افسر مظہری صاحب ناظم مدرسہ کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 17 اکتوبر 2022 ، بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام مدنی مسجد اولڈ بس اسٹانڈ بودھن میں مدرسہ عزیزالمدارس و مدرسہ آمنہ للبنات بی ٹی نگر کے زیر اہتمام جلسہ رحمتہ للعالمین و تکمیل حفظ قرآن منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کی سرپرستی مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد شکر نگر فرمائیں گے جبکہ  مولانا سید سمیع اللہ صاحب ناظم مدرسہ مظہر العلوم صدر جلسہ ہوں گے۔ اس جلسہ سے ملک کے مایہ ناز عالم دین ، شیخ شریعت و طریقت، رموز قرآن و نکات حدیث کے ماہر غواص، مفسرقرآن حضرت مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ العالی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقاراحمد صاحب نقشبندی مجددی مدظلہ العالی کا بصیرت افروز خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء 8:00 بجے ہوگی اور خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہیگا ۔عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے ۔
رابطے کے
9951707049
8520095403

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×