ریاست و ملک

بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل‘ انتظامات میں کئی نئی چیزیں شامل

بھوپال:14؍نومبر (عصرحاضر) بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ سرکاری محکموں کی جانب سے ملنے والی سہولیات کی بھی تکمیل ہوچکی ہے، جو تھوڑے کام بچے ہیں اسے والنٹیرز پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ خدا کا پیغام بندگانِ خدا تک پہنچانے کی نیت کے ساتھ ہر ساتھ منعقد کیے جانے والا عالمی تبلیغی اجتماع اپنے 75 سال کے سفر میں اس سال کچھ تبدیلیوں کے ساتھ نظر آئے گا۔ 18 نومبر سے شروع ہونے والے اس عالمی تبلیغی اجتماع میں کئی نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، تو وہیں کچھ پرانے دستور میں تبدیلی بھی کی جا رہی ہے۔ چار روزہ اس اجتماع کے لیے اینٹ کھڑی میں تیاریوں کا دور تیز ہو چکا ہے۔ کورونا وبا کے بعد منعقد ہورہے اس اجتماع کی رنگت کچھ بدلی نظر آئے گی۔ تقریبا 30 لاکھ اسکوائر فٹ علاقے میں تیار کیے جا رہے اس اجتماع گاہ کو گرین اینڈ کلین زون کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے۔ پلاسٹک اور پولیتھین کے استعمال پر پوری طرح پابندی کے ساتھ یہاں صاف صفائی کا خاص دھیان رکھا جائے گا۔ پورے اجتماع میں موجود والینٹیر جماعتیوں کو اس بارے میں تاکید بھی کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی جگہ جگہ اس کی معلومات دینے والے بینر پوسٹر بھی لگائے جائیں گے۔ وہیں اس بار اجتماع گاہ پر لگنے والے فوڈ زون میں بھی بڑے بدلاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ عام طور پر پایا، قیمہ، چکن یا کباب جیسے کھانوں سے سجنے والے اجتماع گاہ کے فوڈ زون اس بار پوری طرح سے ویجیٹیرین نظر آئیں گے۔ یہ فیصلہ ریاست میں چل رہی جانوروں میں لمپی بیماری کے سبب لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اجتماع گاہ میں 24 فوڈ زون تیار کیے جا رہے ہیں۔ جس میں صرف ویجیٹیرین کھانا ہی دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×