ریاست و ملک
بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے مرکز خوف زدہ: اشوک گہلوت
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی اور مودی حکومت کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے وائی کی ‘مقبولیت’ سے خوفزدہ، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے راہل گاندھی کو یاترا کے دوران کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لیے لکھا ہے۔
اشوک گہلوت نے ہندی میں ٹوئٹر پر پوسٹ کیا، ’’بھارت جوڈو یاترا کا راجستھان مرحلہ 21 دسمبر کی صبح ختم ہوا، لیکن بی جے پی اور مودی حکومت بھیڑ سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ مرکزی وزیر صحت نے راجستھان کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ اس کے لیے راہل گاندھی کو 20 دسمبر کو خط لکھا تھا۔‘‘
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کا مقصد بڑھتی ہوئی عوامی حمایت کے خوف سے بھارت جوڑو یاترا میں خلل ڈالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، دو دن پہلے وزیر اعظم نے تریپورہ میں ایک ریلی نکالی، جہاں کووڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا۔ کووڈ کی دوسری لہر میں پی ایم نے بنگال میں بڑی ریلیاں کیں۔ اگر مرکزی وزیر صحت کی نیت سیاسی نہیں ہے اور ان کے خدشات حقیقی ہیں تو انہیں پہلا خط وزیر اعظم کو لکھنا چاہیے تھا۔