احوال وطن

آسام میں سیلاب: اموات کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ، 57.7 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے

دیس پو ر29:؍ ستمبر (اے این ایس) ریاست آسام گذشتہ کئی ہفتوں سے سیلاب کی ناگہانیصورتحال سے دوچار ہے۔ ریاست میں سیلاب کی وجہ سے آسام کے 30 اضلاع میں 57.7 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے منگل کو اپنی یومیہ سیلاب کی رپورٹ میں کہا کہ اے ایس ڈی ایم اے نے کہا ، "سیلاب کی وجہ سے آسام کے 30 اضلاع میں 5775643 افراد متاثر ہوئے ہیں۔”ریاست میں سیلاب متاثرین کے لئے کل 627 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 156991 متاثرین پناہ لے رہے ہیں۔جبکہ قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) آسام کے آٹھ مقامات پر تعینات کردی گئی ہے ، ریاست میں ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) 40 مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ایس ڈی آر ایف کی سیلاب رپورٹ کے مطابق ، این ڈی آر ایف ، سرکل آفس ، سول ڈیفنس ، آئی ڈبلیو ٹی ، اور مقامی افراد امدادی کاموں میں شامل ہیں۔ اس امداد کے لئے قریب 390 کشتیاں تعینات کی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×