• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, مارچ 6, 2021
Asre Hazir
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Asre Hazir
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل

ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی، کرنول میں دو روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

Asrehazir از Asrehazir
فروری 13, 2021
میں ریاست و ملک
0
0
شیئر
49
دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

13/فروری (پریس نوٹ/عبدالرحمن پاشا) اردو زبان شعر و شاعری کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹکنالوجی کی بھی زبان ہے۔ زبان اردو ایک  علمی و ثقافتی زبان ہے۔ اردو زبان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی روایت کو آگے بڑھانے کی کوششیوں کو جاری رکھنا چاہیے۔ جس سے نئی نسل اور آنے والی نسلوں کے لیے اس راہ کو آسان بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار آندھراپردیش کے کرنول میں واقع ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مظفر شہ میری نے اپنے کلیدی خطبہ میں پیش کیا۔ آندھراپردیش کی پہلی اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) حکومت ہند، نئی دہلی کے مالی تعاون سے دو روزہ قومی ورکشاپ بعنوان’جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل‘ کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ پروفیسر مظفر شہ میری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ فی زمانہ اردو میں جدید سائنسی و ٹکنیکی تعلیم کی ترویج میں کئی مسائل حائل ہیں۔ ان مسائل اور اس کے اسباب سے کماحقہ واقفیت حاصل ہوجائے تو ان کے حل تلاش کرنا دشوار نہ ہوگا۔ ہندوستان ہمہ لسانی ملک ہے اور ہر زبان والا اپنی علمی، سائنسی اور ٹکنیکی اصطلاحیں بنانا چاہتا ہے۔ ہندوستان میں اردو ایک بین صوبہ جاتی زبان ہے۔ اس ضمن میں اہل اردو کو بھی پیش قدمی کرنا چاہیے۔ ملک کی نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) میں بھی مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ اسی مقصد کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔ تاکہ اردو ذریعہ تعلیم میں اساتذہ اور طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کیا جائے۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ اردو زبان میں مختلف علوم و فنون کے باہمی روابط کو بڑھانا چاہیے۔ جس سے ترجمہ اور اصطلاح سازی میں مدد مل سکے۔ جس طرح مذہب اور سائنس میں کوئی ٹکراو نہیں ہے، اسی طرح اردو زبان اور مختلف علوم و فنون میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ سائنسی علوم ہمیں تجربہ و تحقیق اور مشاہدہ کے ذریعہ حقائق تک براہ راست پہنچاتی ہے۔ اسی لیے اردو میں سائنسی اور معلوماتی ادب سے متعلق نصابی مواد کو پیش کرنا ضروری ہے۔ موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے کہ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ میں سائنس کا ذوق و شوق پیدا کیا جائے تاکہ وہ بھی ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکے۔ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ اس ترقی یافتہ دور میں اپنے کو کسی سے کم تر تصور نہ کریں کیونکہ ترقی اور کامیابی کے مواقع ہر ایک کو میسر ہیں۔ جسے اپنی صلاحیتوں اور علم کی بنیاد پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ معروف ادیب اور کئی سائنسی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر عابد معز نے اس ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان عطیہ خداوندی ہے۔ جس طرح ہم اپنے والدین کی عزت و تعظیم کرتے ہیں، اسی طرح فخر کے ساتھ ہم اپنی مادری سے تعلق کا اظہار کریں۔ ڈاکٹر عابد معز نے کہا کہ آج کا دور صرف کسی ایک زبان پر ہی اکتفاء کرنے کا نہیں بلکہ ہمیں کئی زبانوں پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔ کوئی بھی زبان ترسیل کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔ مادری زبان میں حصول علم سے کسی بھی موصوغ پر مکمل اور گہری معلومات حاصل ہوتی ہے۔ مادری زبان میں تحصیل علم کے بعد دوسری زبانوں میں بھی علم حاصل میں مدد ملتی ہے۔
ڈاکٹر شفیع اخلاص نے اس دو روزہ ورکشاپ ’جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل‘ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اردو زبان کو جدید سماجی، ثقافتی، سائنسی علوم اور ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردوزبان میں ان علوم میں نصاب کی تیاری اور اس کے مسائل کے حل کو پیش کرنا بھی اس ورکشاپ کا اہم مقصد ہے۔ اس کے ذریعہ اردو اور اہل اردو کو نئے علوم و فنون سے آشنا کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی، کرنول کے رجسٹرار ڈاکٹر بی سری نواسلو نے اپنی افتتاحی تقریر میں تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کا قیام سنہ 2016 میں ریاستی حکومت کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔ جس کا مقصد اردو تہذیب کا تحفظ اور اس کا فروغ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو مادری زبان کے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈاکٹر بی سری نواسلو نے بتایا کہ اردو کسی مخصوص مذہب کے ماننے والوں کی نہیں بلکہ ہندوستانی زبان ہے۔ جس کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر اردو طقبہ میں اردو کے فروغ کے لیے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے تعاون سے ایک ڈپلومہ کورس شروع کیا گیا ہے۔ یہاں طلبہ کو بہترین اساتذہ، معقول انتظامات اور ساز گار ماحول میں تعلیم دی جارہی ہے۔ این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے اپنے ورچوئیل خطاب میں خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو زبان میں سماجی علوم، جغرافیہ، نباتات، حیوانات، کیمیا، انسانی علوم، ایجادات و اختراعات، جنرل نالج، وضع اصطلاحات اور سائبر ٹکنالوجی سے متعلق نصابی کتب اور مواد کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ورکشاپ کے موقع پر کوئی تجویز آئی گی تو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) مکمل تعاون کرے گی۔ دو روزہ ورکشاپ میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ ترجمہ و پبلی کیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد ظفر الدین، ماہر تعلیم فاروق طاہر، یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر رحمت یوسف زی، ڈاکٹر سید سلطان محی الدین حسینی،خالد قیصری، ڈاکٹر آمین اللہ، ڈاکٹر نثار احمد (ایس وی یونیورسٹی، تروپتی)، ڈاکٹر امان اللہ (چینائی)، ڈاکٹر نجی اللہ (مانو) وغیرہ نے شرکت کی اور مخلتف موضوعات پر اپنے علمی و تحقیقی مقالات کو پیش کیا۔ افتتاحی پراگرام کے بعد ٹکنیکی سیشن میں ڈاکٹر پرویز، معروف صحافی اعظم شاہد(بنگلور) عطا اللہ سنجیری (کیرالہ) کے وغیرہ دیگر پروفسران و ریسرچ اسکالرز نے اپنے مقالات پیش کیا اور مباحث میں حصہ کیا۔ ورکشاپ کے پہلے روز مقالات کی پیشکشی کے ساتھ ساتھ اجتماعی بحث و مباحثہ بھی کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے علاوہ یونیورسٹی کے ترانہ ’جامعہ اردو ہماری نازش ہندوستاں‘ سے ہوا۔ مقامی دانشوران پروفیسر بشیر احمد، ڈاکٹر امیر احمد (کرسپانڈینٹ انجمن اسلامیہ کرنول)، سید ظہور اللہ حسینی اور حافظ نذیر احمد کے علاوہ دیگر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اگلے دن ہفتہ کو بھی یہ ورکشاپ جاری رہا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسران و ریسرچ اسکالرس نے اردو جدید سائنسی و ٹیکنیکی تعلیم کے مواقع، مسائل اور اس کے حل کے ضمن میں سیر حاصل گفتگو کی۔

اعلان
اعلان
پچھلی پوسٹ

ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر

اگلی پوسٹ

شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ

Asrehazir

Asrehazir

اگلی پوسٹ

شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سماجی رابطے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین خبریں

شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ

فروری 13, 2021

جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل

فروری 13, 2021

ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر

فروری 13, 2021

امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج

فروری 13, 2021

ہمارے بارے میں

Asre Hazir

عصر حاضر اردو اور انگلش میں ہندوستان کے ادبی و تہذیبی شہر حیدرآباد دکن سے چلنے والا ایک اسلامی پورٹل ہے۔

ہماری پیروی کریں

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین پوسٹ

  • شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ فروری 13, 2021
  • جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل فروری 13, 2021
  • ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر فروری 13, 2021
  • امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج فروری 13, 2021
  • مسلمان بننے والے ہندوؤں کو الیکشن میں ایس سی ریزرویشن نہیں ملے گا فروری 13, 2021
  • صحت یاب افراد کے لیے ویکسین کی ایک خوراک بھی مؤثر فروری 13, 2021
  • بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار فروری 13, 2021

مشہور پوسٹ

  • کیا آپ کے گھر تلوار ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دارالعلوم دیوبند میں گیارہ ماہ بعد تعلیم کا آغاز

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×
porno • porno • porno • porno • porno • porno
porno • porno • porno porno • porno • porno