افکار عالم

سعودی دارالحکومت ریاض کی گلیوں میں مشتعل اونٹ کا راج، حادثے میں گاڑی کو نقصان

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اعلان کیا کہ ریاض ریجن میں ایک حادثہ پیش آیا جہاں ترکی الاول روڈ پر ایک گاڑی سے اونٹ گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں کہا کہ ریاض ریجن کی ٹریفک میں اس وقت رکاوٹ پیش آنا شروع ہوگئی جب ترکی الاول روڈ پر ایک گاڑی سے اونٹ گرگیا۔ نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے ساتھ ملکر محکمہ ٹریفک نے اونٹ کو قابو میں لانے کی کوشش شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ریاض کے رنگ روڈ کے ہجوم میں ایک مشتعل اونٹ کو دکھایا گیا ہے جو کاروں کی مخالف سمت دوڑ رہا ہے۔ اونٹ مخالف سمت میں دوڑ رہا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا اور اونٹ سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے ایک کار کی اچانک بریک لگتی ہوئی سنی گئی۔ اونٹ گاڑی چلانے والوں کو الجھا رہا ہے اور مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کو روک رہا ہے۔ اونٹ اس انداز میں بھاگ رہا ہے اور اس کے پیچھے بھی ایک شخص بھاگ رہا ہے جو اسے روکنے اور پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جانوروں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اپنے جانوروں کو راستے سے ہٹا کر رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×