آئینۂ دکناحوال وطن

تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری‘ جورالہ پراجکٹ کے 32؍دروازے کھول دئیے گئے‘ کاغذنگر میں اوور برج گِر گیا

حیدرآباد۔19 اکتوبر (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں شدیدبارش کے بعد تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ کے 32دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔اس پراجکٹ میں 1.75 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے 32 دروازے کھولتے ہوئے 1.56 لاکھ کیوسک پانی سری سیلم پراجکٹ میں چھوڑا۔اس پراجکٹ کی مکمل سطح 318.51 میٹر کے برخلاف موجودہ سطح 317.826 میٹر درج کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تلنگانہ کے کاغذنگر منڈل میں پداواگونہر پر تعمیر کردہ پُل کا ایک بڑاحصہ گرگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹریفک کو روک دیاگیا۔اس واقعہ میں کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے برج کا ایک حصہ جزوی طورپرڈوب گیا۔گزشتہ سال بارش کے دوران یہ بریج ایک طرف جھک گیا۔اس کے دو پلرس اور تین سلابس کل شب اچانک ٹوٹ گئے۔ بعض مقامی افراد نے اس کی تصاویراور ویڈیوز لے کر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر شئیر کیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی سرپورکے رکن اسمبلی کونیروکونپا اور پنچایت راج محکمہ کے اگزیکٹیوانجینئررام موہن نے اس پُل کامعائنہ کیا۔کونیرو کونپا نے کہا کہ جلد ازجلد اس کی مرمت کاکام کیاجائے گا۔محکمہ پنچایت راج کے حکام نے پہلے ہی تین کروڑروپئے کے تخمینی صرفہ سے ستوں کی مرمت کی تجاویز بھیج دی ہیں۔انسانی جانوں کے اتلاف کو روکنے کیلئے مقامی پولیس نے وہاں دیوار بنادی اور ٹریفک کو روک دیا ہے۔گاڑی سواروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ متبادل روٹس اختیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×