ریاست و ملک

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لگے نئے بورڈز پر اردو ندارد، بورڈز کو تبدیل کرنے طلبہ کا مطالبہ

علی گڑھ: 7؍دسمبر (عصرحاضر) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) میں لگے نئے بورڈز پر اردو میں نام نہ لکھے ہونے سے طلبہ میں ناراضگی ہے۔ طالب علموں نے انتظامیہ سے بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر ان دنوں اردو زبان کے ساتھ سوتیلے برتاؤ کے تمام الزامات لگتے رہتے ہیں۔ یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر لگے بورڈ پر اردو زبان میں نام نا لکھے جانے پر طلبہ میں ناراضگی ہے۔
یونیورسٹی میں شروع سے ہی مختلف مقامات پر لگے عمارات کے نام تینوں زبانوں (اردو، ہندی، انگریزی) میں لکھے رہتے تھے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے لگنے والے نئے بورڈز پر اردو ڈھونڈنے سے بھی دکھائی نہیں دیتی۔ جس کو دیکھ کر طلبہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ان تمام بورڈز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر اردو موجود نہیں ہے۔
حال ہی میں یونیورسٹی کے سٹی اسکول اور وقار الملک (وی ایم) ہال پر لگے بورڈ پر اردو موجود نہیں ہے، جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل  ہو رہا ہے۔
یونیورسٹی طالب علم ابو سید دلاور  نے کہا اتنی بڑی غلطی جانے انجانے میں نہیں ہو سکتی۔ سٹی اسکول اور وقار الملک ہال پر لگے نئے بورڈ پر اردو نہیں ہے، یہ بہت ہی حیران کر دینے والی بات ہے۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ  کرتے ہیں کہ ان تمام بورڈز کو تبدیل کر نئے بورڈ لگیں، جس پر اردو بھی شامل کی جائے۔ طلبہ نے کہا ہم اس کے لیے سٹی اسکول کے پرنسپل اور وقار الملک ہال کے پرووسٹ کو ذمہ دار مانتے ہیں۔
یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا کہ اس کے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کو خصوصی نوٹس  جاری کرنا چاہیے، جس میں ہدایت دی جائے کہ سبھی بورڈ پر اردو زبان کا بھی استعمال ہونا چاہیے۔ حالانکہ اس سے متعلق یونیورسٹی رجسٹرار نے پہلے بھی ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، باوجود اس کے نوٹس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing