احوال وطن

گیان واپی مسجد کے سلسلہ میں مسلمان تشویش میں مبتلا نہ ہوں!

نئی دہلی: 9؍اپریل (پریس ریلیز) گیان واپی مسجد بنارس کے قضیہ کے سلسلہ میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ ۱۹۹۱ء میں قانون’’ تحفظ عبادت گاہ‘‘ کا جو قانون بنا، اس کے تحت ۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو جہاں جو عبادت گاہ تھی، اس کی وہی پوزیشن مانی جائے گی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی، اس قانون کے پاس ہونے کے بعد فرقہ پرستوں کی طرف سے گیان واپی مسجد کے سلسلہ میں عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ اس جگہ پہلے ایک مندر تھا، اس کی تحقیق کی جائے، ظاہر ہے کہ اس قانون کے آنے کے بعد اب اس کی گنجائش باقی نہیں رہی؛ چنانچہ مسجد کی کمیٹی اور سنی وقف بورڈ اترپردیش نے اس درخواست کی مخالفت کی اور ایک مرحلہ پر یہ درخواست خارج کر دی گئی ؛ لیکن دوبارہ یہ معاملہ سول کورٹ تک پہنچا، اور مسجد کمیٹی کی پیروی کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے اس پر اسٹے لگا دیا؛ مگر افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود سول کورٹ کے ایک جج نے مسجد کی زمین کا سروے کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، یہ قانون سے کھلواڑ ہے اورقطعاََ ناقابل قبول ہے، مسجد کمیٹی اور سنی وقف بورڈ اس سلسلہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رہا ہے، مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مایوسی کا شکار نہ ہوں، مسجد کمیٹی اور سنی وقف بورڈ پوری قوت کے ساتھ اس مقدمہ کی پیروی کر رہا ہے، اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اس کی لیگل کمیٹی اس پر اپنی نظر رکھے ہوئی ہے اور تعاون بھی کر رہی ہے، ان شاء اللہ فرقہ پرستوں کی سازشیں ناکام ونامراد ہوں گی۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×