احوال وطن

مولانا کریم الرحمن ندوی اصلاح معاشرہ کمیٹی کےآل مہاراشٹر آرگنائزر منتخب

مالیگاؤں: 25؍ستمبر (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کاایک اہم شعبہ اصلاح معاشرہ کا بھی ہے، جس کے ذریعے اصلاح معاشرہ کے بہت سارے اہم کام انجام پاتے ہیں،اور معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا سدباب کیا جاتاہے۔ اس اھم شعبہ کے تحت ملک بھر میں صوبائی اور ضلعی سطح پر اصلاح معاشرہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور کمیٹیوں کے کنوینرس بھی منتخب کئے گئے ہیں،الحمد للّہ تمام کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں اصلاح معاشرہ کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔کل ہند اصلاح معاشرہ کمیٹی کے معاون کنوینر مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نےآج بروز منگل شہر ممبرا کی معروف شخصیت مولانا کریم الرحمن ندوی صاحب(عرفی نام,مولانا حفظ الرحمان) کو آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کا آل مہاراشٹر آرگنائزرنامزد کیاہے۔
 مولانا موصوف دارالعلوم ندوۃ العلماءکےفاضل ہیں اور اپنی کاروباری مشغولیات کے ساتھ دینی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتےہیں۔
ھم امید کرتےہیں کہ مولانا موصوف اس اھم ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیں گےاوراصلاح معاشرہ کے کاموں کی توسیع اور تنظیم کی خدمت انجام دیں گے,باذنﷲ!
اطلاعا ًعرض ہے کہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع اور اضلاع کے تعلقہ جات میں اصلاح معاشرہ کمیٹیاں قائم ہوچکی ہیں٬خاص طریقے پر مراٹھواڑہ٬خاندیش٬اور برارکے اضلاع میں کمیٹیاں برسرکارہیں٬ان کمیٹیوں کو منظم کرنےاورجن علاقوں میں کمیٹی قائم نہیں ہےوہاں کمیٹی قائم کرنے٬اورلائحہ عمل سمجھانے کی ذمہ داری مولانامحترم کی ہوگی۔
مولاناکریم الرحمان صاحب کی صلاحیتوں سے یہ امید ہےکہ وہ اس کام کو وسیع پیمانے پر انجام دیں گے اوران کے اس انتخاب کے بعداصلاح معاشرہ کمیٹیوں کی تنظیم اور توسیع زیادہ اچھےانداز میں انجام پائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×