احوال وطن

پیغمبرِ اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی ممبران کو پارٹی سے معطل کرنا کافی نہیں،قرار واقعی سزا اور مؤثر قانون ضروری: جنرل سکریٹری بورڈ

نئی دہلی : 6جون (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں ملک کی بر سر اقتدار پارٹی کے بعض کارکنوں نے پیغمبر اسلام جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو گستاخانہ کلمات کہے،اس نے ملک کے تمام مسلمانوں کوسخت تکلیف پہونچائی اور عالمی سطح پربھی اس کی وجہ سے ملک کے وقار کو نقصان پہونچا،اس پس منظر میں ایaسے دریدہ دہن لوگوں کو پارٹی سے معطل کیا جانا یقینا ایک اچھی بات ہے،لیکن یہ ناکافی قدم ہے،یہ بات ضروری ہے کہ ایسے بد زبان لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسا قانون بنایا جائے جو مختلف مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کو قابل سرزنش جرم قرار دیتی ہو اور اس پر بر وقت اور مناسب کارروائی ہوسکے۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گستاخان رسالت کے خلاف احتجاج کو جائز اور فطری قرار دیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا،نیز انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف جس طرح یک طرفہ اور جانبدارانہ کارروائی کی جارہی ہے وہ بے حد افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×