احوال وطن

شہریت قانون و این آر سی کے خلاف عادل آباد میں زبردست ریلی، آر ڈی او کو یاد داشت پیش

عادل آباد: 26 /ڈسمبر (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد شہر کے وسیع عیدگاہ میدان ایک عظیم الشان ریلی جس میں بلا لحاظ مذہب سبھی طبقہ کے لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک زبردست اور منظم احتجاج درج کروایا ۔ اس ریلی میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے گرلز اسکول چوراستہ ، بس اسٹیشن کے روبرو ، تلنگانہ تلی ، این ٹی آر چوک ، کلکٹریٹ چوک سے گزرتے ہوئے دفتر ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر آر ڈی او مسٹر سوریا نارائن کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی ۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بیانرس اور ترنگا پرچم لہراتے ہوئے ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی غرض سے نریندر مودی ، امیت شاہ کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔ کل سیاسی و سماجی قائدین کی جانب سے چند دن قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی اپیل پر عادل آباد کے علاوہ Bela ، Jainad ، Tamsi ، Talamdgu منڈل سے بے شمار افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ وقفہ وقفہ سے ہونے والی رم جھم بارش اور سرد ہوا کا لحاظ کے بغیر ملک کی بقاء اور ملک کے قانون کے تحفظ کی خاطر ہزاروں افراد نے میدان عیدگاہ جمع ہوکر اپنی گنگا جمنی تہذیب کا دلچسپ مظاہرہ کیا ۔ قبل از میدان عیدگاہ کے شہ نشین سے یونس اکبانی ، شریمتی جی سجاتا، ساجد خان ، فاروق احمد ، سید ساجد الدین ، حافظ ابوبکر ، مولانا اکبر الدین حسامی ، پربھاکر ریڈی ، گنیش ریڈی ، رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگو رامنا نے اپنے خطاب کے دوران مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مسلمانوں سے اپنی کھلی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف سی اے اے ، این آر سی قانون کو لازم کیا گیا جبکہ ملک کی آزادی میں جہاں ایک طرف ہزاروں مسلمانوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں ، وہیں دوسری طرف بی جے پی اور آر ایس ایس کے قائدین یا ان کے نمائندوں نے ملک کی آزادی میں کوئی حصہ نہیں لیا۔ انہیں ملک کا غدار قرار دیتے ہوئے ملک سے دربدر کرنے کی بھی بات کہی گئی ۔ مسلمانوں کے خلاف نافذ کردہ قانون سی اے اے اور این آر سی سے دستبر دار ہونے تک ا احتجاج کو جاری رکھنے کا تیقن دیا گیا ۔ عادل آباد جمیعت العلماء صدر حافظ ابوبکر کی اطلاع کے مطابق جاریہ ماہ کی 28 تاریخ کو اجتماعی طورپر ’روزہ‘ رکھنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ اجتماعی طور پر روزہ افطار میدان عیدگاہ میں ہوگا ۔ قبل از اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ڈی ایس پی مسٹر وینکٹیشورلو کی نگرانی میں پولیس کا وسیع تر بندوبست کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×