احوال وطن

ایک ڈرا ہوا صحافی ایک مرا ہوا شہری پیدا کرتا ہے، رویش کمار کا ویڈیو پیغام

نئی دہلی: یکم؍دسمبر (عصرحاضر) ملک و بیرون ملک میں مشہور و بے حد مقبول غیر جانب دار صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی کے عہدے سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ استعفی کے بعد رویش کمار نے ایک ویڈیو بناکر جذباتی پیغام دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ڈرا ہوا صحافی مرا ہوا شہری پیدا کرتا ہے۔ اس لیے بولا کیجیے کہ ہمیں ڈر نہیں لگتا ہے۔ آپ اس دیش کے شہری ہیں جس نے ننگے پاؤں ہوکر برتش کے سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ کوئی وجہ نہیں کہ میں آپ پر بھروسہ نہ کروں کہ آپ ایک دن اس گودی میڈیا کی غلامی سے باہر آئیں گے۔ آپ ضرور آئیں گے، آپ ہمیشہ اس غلامی میں نہیں رہ سکتے، اگر آپ نے نہیں لڑا تو آپ کی یہی پہچان ہوگی کہ آپ آزاد دیش کے گودی میڈیا کے غلام ہیں، اس غلامی سے نجات کے لیے آپ کو لڑنا ہی پڑے گا یہ سب کی لڑائی ہے اس لڑائی کے بنا آپ اس دنیا میں سر اٹھاکر نہیں جی سکتے ۔ آپ اس کی سنگینی کو سمجھیے ۔ قانون کی آڑ میں اب ایسے کام کیے جارہے ہیں جس سے غیر قانونی کو قانونی کام سمجھا جائے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت میرے راستے بند نہیں ہیں ‘ ٹوٹا ہے تو صرف حوصلہ ‘ وہ کبھی بڑھتا ہے تو آسمان میں اور گھٹتا ہے تو پاتال میں پہنچ جاتا ہے۔ اب آپ کو این ڈی ٹی وی پر میری آواز سنائی نہیں دے گی۔ اب آپ کو نمسکار میں رویش کمار این ڈی ٹی وی پر سننے کو نہیں ملے گا۔ اب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنا یوٹیوب اور فیس بک چینل بنالیا ہے ۔ اب آپ کو اسی پر نظر آؤں گا۔

Youtube: https://youtube.com/@ravishkumar.official
Facebook: https://m.facebook.com/RavishKaPage

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×