افکار عالم

سعودی دارالحکومت ریاض میں "بین المذاہب مشترکہ اقدار” سے متعلق فورم کا انعقاد

سعودی دارالحکومت ریاض میں "بین المذاہب مشترکہ اقدار” سے متعلق فورم کا انعقاد ہوا۔ فورم کے شرکاء نے دنیا بھر میں امن اور یک جہتی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کے روز شروع ہونے والے اس فورم میں دنیا بھر سے مختلف مذہبی قائدین اور شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ فورم کے مقاصد میں انسانی معاشروں میں معتدل اقدار کو راسخ بنانے کے لیے تہذیبی ویژن کو اجاگر کرنا ، اقوام کے بیچ دوستی اور تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔ فورم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان ، یہودی ، مسیحی ، ہندو ، بدھ مت اور دیگر مذاہب کی سرکردہ شخصیات موجود ہیں۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ "مذاہب کے تمام پیروکاروں کو عزت و احترام کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ ہم ایسی کسی بھی غیر دانستہ یا دانستہ تاویل کو مسترد کرتے ہیں جو دین کے پیروکاروں کی باہمی بقا کو سبوتاژ کر دے۔ اس فورم کا مقصد دیان کے پیروکاروں کے بیچ مفاہمت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے”۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے مسیحی پیشوا Bartholomew (اوّل) نے اپنے خطاب میں کہا کہ "مذہب کا ربط محض انسان کے اندیشوں سے نہیں بلکہ اقوام اور تہذیبوں کے ساتھ بھی ہے۔ مذہب تو انسانی اقدار کو جلا بخشتا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ امن کے حوالے سے تعاون یقینی بنائیں”۔
فورم کے آغاز کے بعد سے شرکاء کے بیچ زیر بحث آنے والے موضوعات میں انسانی عزت نفس، مساوات، انسانیت کی بھلائی کے لیے انسانوں کے درمیان پُل سازی، اقوام کے بیچ تمام لوگوں کے مفاد کے لیے دوسری کی اقدار اور تعاون کو مضبوط بنانا اور اعتدال کی راہ اور دوسروں کو سمجھنا شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×