حیدرآباد و اطراف

کورونا کا ٹیکہ سب سے کم قیمت میں فراہم کرنے حیدرآباد کی ایک کمپنی کا منصوبہ

حیدرآباد: 5؍جون (عصرحاضر) حیدرآباد کی دواساز کمپنی بائیولوجیکل ای ہندوستان میں سب سے کم قیمت پر کورونا کا ٹیکہ فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ کمپنی کا ”کوربیوکس“ کے دو ڈوز 500روپئے میں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس ٹیکہ کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ کا کام جاری ہے اور اس کو ہنوز ہنگامی صورتحال میں استعمال کی اجازت نہیں ملی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے حیدرآباد کی اس کمپنی کو 30کروڑ ٹیکوں کا آرڈر دیا ہے۔اس ٹیکہ کے انسانوں پر پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تجربہ کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ بائیولوجیکل ای کی جانب سے تیار ٹیکے توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×