حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ میں جاری لاک ڈاؤن میں 30؍مئی تک توسیع، 20؍مئی کو ہونے والا کابینی اجلاس منسوخ

حیدرآباد: 18؍مئی (عصرحاضر) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 30 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے منگل کو فون پر تمام وزرا سے بات کی اور ان کے خیالات سے واقفیت حاصل کی۔ سی ایم کے سی آر نے کابینہ کے تمام وزراء کے خیالات جاننے کے بعد لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو جی او جاری کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ہونے والی کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا کیوں کہ وزراء اضلاع میں کورونا کنٹرول پروگراموں اور طبی خدمات کی نگرانی کے تحت مصروف تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×