حیدرآباد و اطراف

شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک اور گولڈ ایوارڈ

حیدرآباد: 20؍دسمبر (عصرحاضر) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آر جی آئی اے) نے تلنگانہ اسٹیٹ انرجی کنزرویشن ایوارڈز -2020 (ٹی ایس ای سی اے) میں گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جی ایچ آئی ایل) نے بجلی کی بچت کے لیے اٹھائے گئے عمدہ اقدامات کے لئے پیش کیا گیا۔

جی ایچ آئی اے ایل کے سینئر عہدیداروں نے یہ ایوارڈ ڈی پربھاکر راو سی ایم ڈی تلنگانہ ٹرانسکو اینڈ جینکو اور سندیپ کمار سلطانیہ سکریٹری پی آر اینڈ آر ڈی سے یہ ایوارڈ بجلی کی بچت کے ہفتہ کی تقریب میں حاصل کیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ رینیویبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سالانہ فورم نے روز مرہ کے امور میں بجلی کی بچت کے طریقہ کار اور عصری ٹکنالوجی میں کمپنیوں کی مساعی کو تسلیم کیا۔ پربھاکر پانیکر سی ای او، جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ سماجی ذمہ دار ادارہ کے طور پر ہم برقی کی بہتر بچت کے طریقہ کار کے پابندِ عہد ہیں، جی ایچ آئی اے ایل کے بجلی اور پانی کی بچت کے اقدامات کی کئی انڈسٹری پلیٹ فارمس نے ستائش کی اور اسے تسلیم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران جی ایچ آئی اے ایل کے برقی کے بچت کے اقدامات کے نتیجہ میں دیرپا بجلی بچائی گئی اور ایئرپورٹ پر گرین ہوزگیس کے اخراج میں تیزی لائی گئی۔ حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کاربن نیوٹرل ایرپورٹ ہے، جی ایچ آئی اے ایل نے 2019-20 میں نیشنل انرجی لیڈر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×