عالمی خبریں

دو سال بعد فلسطینی زائرین کا پہلا قافلہ عمرہ کےلیے روانہ

غزہ پٹی سے فلسطینی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ پیر کو سعودی عرب کےلیے روانہ ہوا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ماتحت سرحدی پبلک اتھارٹی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں غزہ سے دو برس کے وقفے کے بعد روانہ کیا گیا ہے۔ غزہ پٹی میں سرحدی پبلک اتھارٹی نے بتایا کہ رفح بری چیک پوسٹ کے راستے عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں روانہ کیا گیا۔ غزہ پٹی کے سرکاری ادارے نے بتایا کہ مصری حکام کے تعاون سے غزہ میں وزارت داخلہ کے ماتحت سرحدی پبلک اتھارٹی کی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق فلسطینی عمرہ زائرین کو بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing