کسی ایک ویکسین سے کورونا ختم ہونا ضروری نہیں: عالمی ادارۂ صحت
پیرس۔ 4؍اگسٹ: (ذرائع) عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھلے ہی کووڈ 19 سے بچنے کے لئے پوری دنیا میں ویکسین بنانے کی رفتار تیز ہو گئی ہے، لیکن کورونا وائرس کے جواب میں کوئی حل شاید کبھی نہ نکل سکے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندستان جیسے ملکوں میں ٹرانسیمشن کی شرح بہت زیادہ ہے اور ابھی انہیں کافی لمبی لڑائی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ عالمی صحت تنظیم کے اہم ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈونوم گوبریسس نے کہا کہ امید ہے کہ کووڈ۔ 19 ویکسین مل جائے لیکن ابھی اس کی کوئی پختہ دوا نہیں ہے اور ممکن ہے کہ شاید کبھی نہ ہو۔ ڈبلیو ایچ او نے پیر کے روز کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈونوم نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی اس کا کوئی پختہ علاج نہیں ہے اور شاید کبھی ہو گا بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی حالات معمول پر آنے میں اور وقت لگ سکتا ہے۔ ٹیڈروس اس سے پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شاید کورونا کبھی ختم ہی نہ ہو اور اسی کے ساتھ جینا پڑے۔ اس سے پہلے ٹیڈروس نے کہا تھا کہ کورونا دوسرے وائرس سے بالکل الگ ہے کیونکہ وہ خود کو بدلتا رہتا ہے۔