ریاست و ملک
مسجدنعمانیہ سنگاریڈی میں عازمینِ حج کا پہلا تربیتی کیمپ
سنگاریڈی: 14؍مئی (پریس ریلیز) ضلع سنگاریڈی کے تمام خوش نصیب سعادت مند عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے ہے کہ 15 مئی 2022بروز اتوار صبح دس بجے تا نماز ظہر بمقام مسجد نعمانیہ نزدیک اولڈ بس اسٹیشن سنگاریڈی ایک تر بیتی کیمپ حج وعمرہ وآداب زیارت مدینہ منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت محترم جناب الحاج سلیمان صوفی صاحب صدر حج ویلفر سوسائٹی ضلع سنگاریڈی فرمائیں گے۔ اس تربیتی کیمپ میں بحیثیت مربی وٹرینر حضرت مولانا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی چیرمین حرا فاؤنڈیشن اسکول وجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی تشریف لائیں گے اس کے علاوہ مقامی علماء کے بھی خطابات ہونگے تما م ضلع سنگاریڈی کے عازمین سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔ خواتين کے لیے پردہ کا نظم رہیگا۔