مسلم دنیا کی اجتماعی آواز او آئی سی نے بھی بھارت کو بنایا تنقید کا نشانہ
مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے بھارت سرکار پر دیا زور
جملہ 57 ممالک کی متفقہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے ہندوستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ او آئی سی مسلم دنیا کی اجتماعی آواز ہپے۔ اس نے بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نازیبا اور اہانت آمیز تبصروں پر ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے طریقوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
او آئی سی نے کہا کہ یہ رویہ ہندوستان میں اسلام سے نفرت اور بدسلوکی میں اضافے کے تناظر میں اور مسلمانوں کے خلاف منظم طریقوں اور ان پر پابندیوں کے تناظر میں ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلوں کی ایک سیریز کی روشنی میں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی ریاستوں اور مسلمانوں کی املاک کی مسماری، ان کے خلاف تشدد میں اضافے کے علاوہ یہ عمل ناقابل قبول ہے۔
او آئی سی نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ ان زیادتیوں کا پختہ طور پر مقابلہ کرے اور ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے اور اس کے حقوق، مذہبی اور ثقافتی شناخت، وقار اور عبادت گاہوں کا تحفظ کرے۔