بنگلور: 28/اگسٹ (عصر حاضر) حضرت امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی دامت برکاتہم باتفاق اراکین شوری دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے مہتمم اور مولانا احمدثمال صاحب رشادی نائب مہتمم قرار پائے ہیں۔
واضح ہو کہ مولانا صغیر احمد صاحب دارالعلوم کے قدیم اساتذہ میں سے ہیں اور آپ نے سبیل کے تینوں مہتممین کے ادوار دیکھے ہیں جس میں حضرت علامہ ابو السعود صاحب علیہ الرحمہ حضرت حکیم الملت مفتی اشرف علی باقوی قاسمی صاحبؒ اور مفتی احمد معاذ سعودی رشادی صاحب نورالله مرقدہ سبیل کے اہتمام پر فائز رہے۔ فی الحال دارالعلوم سبیل الرشاد کے شیخ الحدیث کی مسند پر بھی آپ ہی درس دے رہے ہیں۔ الله تعالی عمر دراز فرمائے صحت و عافیت اور تندرستی کی نعمت سے مالامال فرمائے۔ دارالعلوم سبیل الرشاد کو مزید ترقیات کی جانب گامزن فرمائے۔ آمین