نئی دہلی: 28/مارچ (ذرائع) پوری دنیا میں جاری کورونا کے قہر سے ہر کوئی پریشان ہیں۔ بھارت میں بھی روز افزوں یہ بڑھتا جارہا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں اس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے پندرہ ہزار کروڑ کا اعلان کیا تھا، تا ہم اس وباء سے نمٹنے کیلئے یہ رقم ناکافی ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں اور اسی کے تحت پی ایم کیئرس فنڈ بنایا گیا ہے ، جس میں ملک کا ہر شہری اپنی خواہش کے مطابق مدد کرسکتا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ یہ فنڈ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ناخوشگوار حالات میں ضرورت مندوں تک مدد پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔
وزیر اعظم مودی کی اس اپیل کے کچھ ہی دیر بعد اداکار اکشے کمار نے 25 کروڑ روپے عطیہ کئے ۔ اکشے کمار نے ٹویٹ کیا کہ یہ ایسا وقت ہے جب کسی بھی انسان کی جان کی قیمت سب سے زیادہ ہے ۔ ایسے میں مدد کیلئے ہر ضروری قدم ہمیں اٹھانے ہوں گے ۔ ایسے اہم وقت میں ، میں اپنی بچت سے 25 کروڑ روپے کی مدد کرتا ہوں ، کیونکہ اگر جان ہے تو جہان ہے۔
قابل ذکرہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر ہے ۔ عالمی سطح پر 26 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے 900 سے زیادہ متاثرین ہیں۔