ممبئی: حکومت ہند وزرات اقلیتی امور کی جانب سے حج 2024 کے ایکشن پلان کو باقاعدہ منظور کیا گیا ہے۔ ایکشن پلان میں تواریخ‘ ریاستی /مرکزی زیر انتظام علاقوں کے علاوہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو اس پر عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق حج کیلنڈر میں کسی بھی طرح کی تاخیر سے حج کا مجموعی انتظام متاثر ہوگا۔ امید کی جاتی ہے کہ متعلقہ تمام ایجنسیاں…
ہریانہ سول میڈیکل سروسز ایسو سی ایشن (ایچ سی ایم ایس اے) کی اپیل پر ریاست بھر کے کم از کم 2500 ڈاکٹرس غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ اس وجہ سے جمعہ کو سرکاری اسپتالوں میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور مریض علاج کے لیے در در بھٹکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ پوری ریاست میں 3000 سے زیادہ اضافی ڈاکٹرس…
ملک کی سیکورٹی پر گہرائی سے نظر رکھنے کے لیے ہندوستان آئندہ پانچ سالوں میں 50 جاسوسی سیٹلائٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان جاسوسی سیٹلائٹس کے ذریعہ ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں ہو رہی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور خفیہ جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اِسرو چیف ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم ان پانچ سالوں میں سبھی 50 سیٹلائٹس کو لانچ کریں جس سے دشمن…
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ نے دونوں فریقین کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک طرف غزہ پٹی میں ہزاروں معصوم شہریوں کی جان گئی ہے، تو دوسری طرف اسرائیل میں بھی کئی شعبے اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ خاص طور سے فلسطینی مزدور جو اسرائیل میں کام کرتے تھے، ان کا اب اسرائیل جانا دشوار ہو گیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ اسرائیل میں کئی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کے کام پر اثر پڑا…
امریکی ریاست میئن کی ایک اعلیٰ انتخابی عہدیدار نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ جمعرات کو ریاست میئن کی سیکریٹری آف سٹیٹ شینا بیلوز جو ایک ڈیموکریٹ بھی ہیں، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ریپبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے سب سے آگے ہیں، نے اپنے حامیوں کو اس وقت بغاوت پر اکسایا جب انہوں…